اسسٹنٹ کمشنر بنوں شکیل مروت سے این بی ایف کے ریجنل انچارج کی ملاقات

بدھ 26 اگست 2015 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)صوبہ کے پی کے پشاورکے این بی ایف کے انچارج مراد علی مہمند نے بنوں کے اسسٹنٹ کمشنر شکیل مروت سے خصوصی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بُک ریڈنگ کے فروغ کے سفر کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے بنوں ایسے اہم شہر میں این بی ایف کی کتابوں کی شاپ کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شکیل مروت نے بنوں میں بُک شاپ کھولنے پر این بی ایف کی تعریف کی اور کہا کہ این بی ایف کے پی کے میں فروغِ کتب بینی کے لیے نوجوانوں میں شعور بیدار کر رہا ہے۔ مراد علی مہمند نے کہا کہ بنوں میں بُک شاپ کا قیام این بی ایف کا دُوردراز کے علاقوں تک کتاب دوستی کا پیغام پہنچانے کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں