پاکستان اور قازقستان میں فوجی تربیت سے متعلق تعاون مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام سمیت مختلف سمجھوتے طے
بدھ 26 اگست 2015 15:17
آستانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان اور قازقستان کے درمیان فوجی تربیت سے متعلق تعاون مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام سمیت مختلف سمجھوتے طے پا گئے، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورسز پر قازقستان کی حمایت جاری رکھیں گے، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کے حامی ہیں،قازقستان کو اقتصادی راہداری منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی، ایس سی او کی رکنیت کیلئے قازقستان کی حمایت پر شکرگزار ہیں، قازقستان سے گیس اور پٹرول کی درآمد کا خیر مقدم کریں گے،قازقستان کے صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری باہمی تجارت اور روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان سے ٹیکسٹائل، توانائی اور فوجی سازوسامان اور سائنس کے شعبوں میں تعاون کریں گے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں معاشی اصلاحات قابل تعریف ہیں، حکومت پاکستان کی موثر پالیسیوں کے باعث سیاسی و معاشی استحکام آ رہا ہے، نوازشریف ملک کو ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
(جاری ہے)
نواز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی روابط چاہتے ہیں، انفراسٹرکچر کی کمی دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں حائل ہے۔
بعد ازاں دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف جبکہ قازقستان کے وفد کی قیادت صدر نور سلطان نذربایوف نے کی۔ مذاکرات میں تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان فضائی روابط قائم کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک نے مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن اور اقتصادی تعاون کا روڈ میپ متعین کرے گا۔ تاجروں کیلئے ویزہ کے حصول میں آسانی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان تیل اور گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھائیں۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم نواز شریف اور صدر نور سلطان نذربایوف نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت سے متعلق تعاون کا معاہدے طے پایا،معاہدے پر قازقستان میں پاکستان کے سفیر عبدالمالک اور قازقستان کے نائب وزیر دفاع نے دستخط کئے۔ پاکستان قازقستان مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، پاکستان کی وفاق ہائے صنعت و تجارت کے صدر محمد ادریس قازقستان کے بین الاقوامی تجارت کے ایوان کے چیئرمین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط ہوئے۔ اعلامیے پر وزیراعظم نواز شریف اور قازقستان کے صدر نور سلطان نذربایوف نے دستخط کئے۔ تقریب کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور قازقستان کے صدرنور سلطان نذربایوف نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شاندار میزبانی اور استقبال پر قازقستان کے عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں، قازقستان کے عوام کیلئے پاکستانی بھائیوں کی جانب سے دوستی کا پیغام لایا ہوں، امن و ترقی کیلئے قازقستان کا کردار قابل ستائش ہے، قازقستان کا سیاسی استحکام اور معاشی ترقی قابل تقلید ہے،صدر نور سلطان نذربایوف کا وژن قازقستان کی تعمیر و ترقی میں نظر آتا ہے، دعا ہے کہ برادر اسلامی ملک مزید ترقی کرے،قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوئی، تجارت، معیشت اور ہوائی رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، قازقستان سے گیس اور پٹرول کی درآمد کا خیر مقدم کریں گے، دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے، علاقائی تجارت بڑھانے کیلئے راہداری کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، قازقستان کو اقتصادی راہداری منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی ہے،قازقستان نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او کی رکنیت کیلئے قازقستان کی حمایت پر شکرگزار ہیں، اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قازقستان کی حمایت جاری رکھیں گے، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کے حامی ہیں، افغانستان میں افغان حکومت اور عوام پر مبنی مفاہمتی عمل کے حامی ہیں، قازقستان کے صدرنور سلطان نذربایوفکو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت