برآمدات کی تباہی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،وزارت تجارت، ٹڈاپ، کمرشل قونصلرز کو میرٹ پر لگایا جائے،خام مال کی بڑھتی ایکسپورٹ مقامی صنعت کے تابوت میں آخری کیل ہو گی
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدرشاہد رشید بٹ کا بیان
بدھ 26 اگست 2015 15:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے اہم فیصلوں اور تعیناتیوں میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کے سبب ملکی برامدات تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی ہیں مگر تاحال کسی پر زمہ داری عائد نہیں کی گئی ہے جس سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کی حوصلہ افرائی ہو رہی ہے۔بین الاقوامی منڈی سے پاکستان کی قدم اکھڑ رہے ہیں اسلئے وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور بیرون ملک سفارتخانوں میں کمرشل کونسلرز کی تعیناتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ صورتحال بدل سکے۔
ایک طرف ٹیکسٹائل کی برامدات بری طرح گر رہی ہیں تو دوسری طرف کپاس اور دیگر خام مال کی برامد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
خام مال کی بلا روک ٹوک برامد میں اضافہ مقامی صنعت کیلئے تباہ کن ہے۔شاہد رشید بٹ نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برامدکنندگان بھی نئے دور کے تقاضوں سے نا آشنا ہیں اور یورپ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں جبکہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کو نظر اندازکیا ہوا ہے۔
ٹریڈ پالیسی میں برامدات کو تین سال میں پچاس ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف امسال جولائی میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال سے 34.62 فیصدزیادہ رہا جس نے بجٹ خسارہ بڑھا دیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے گزشتہ سال تجارتی خسارہ بائیس ارب ڈالر رہا ۔ٹیکسٹائل کی برامدات میں چار ارب دالر کی کمی کا اندیشہ ہے جبکہ چاول، چمڑے، بیڈ وئیراور دیگر شعبے بھی بتدریج تباہ ہو رہے ہیں۔شاہد رشید بٹ کے مطابق برامدات معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد زریعے ہے جبکہ قرضے، نجکاریاور ترسیلات پر انحصار غلط ہے۔ برامدات کے زوال کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری