اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے این اے 125، 122 اور 154 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 16:21

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے این اے 125، 122 اور 154 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : این اے 154 کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے اہم فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے تینوں حلقوں این اے 122، 125 اور 154 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

جس کے تحت این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق بھی الیکشن ٹربیونل کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل واپس لیں گے. مسلم لیگ ن تینوں حلقوں کے لئے سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت میں جائے گی جس کے تحت تینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب لڑا جائے گا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں