عمران خان کے تیسرے یارکر پر (ن) لیگ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی،اگلے مہینے حکومت کو بڑے بحران سے گزرنا پڑے گا ،شیخ رشید

بدھ 26 اگست 2015 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کے تیسرے یارکر پر (ن) لیگ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی ، اگلے مہینے میں حکومت کیلئے بہت بڑا بحران دیکھ رہاہو ں کیونکہ عمران خان نے جو کہا تھا فیصلے میں اس کی تائید ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلقہ این اے 154 میں دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پتا تھا کہ یہی فیصلہ آئے گا عمران خان کے الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ اگلے مہینے میں حکومت کو بڑے بحران کا سامناکرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ موجود ہیں اور عمران خان اس وقت نہایت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں