اسلا م آباد : این اے 154 کی رپورٹ نادرا نے تیار کی تھی، آج کا فیصلہ اسی رپورٹ کی بنیاد پر آیا ہے، ترجمان نادرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 17:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) :ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ این اے154کی رپورٹ نادرا نے تیار کی تھی، اور آج کا فیصلہ اسی رپورٹ کی بنیاد پر آیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے نادرا کی رپورٹ کی توثیق کی ہے۔

جس کے تحت الیکشن ٹریبونل نے لودھراں کے حلقہ این اے 154 سے کامیاب صدیق خان بلوچ کو جعلی ڈگری رکھنے اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل ملتان نے این اے 154 لودھراں میں انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ سنایا ہے.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں