تیسری انڈس فرما نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ 4 ستمبر سے شروع ہو گی

بدھ 26 اگست 2015 18:20

تیسری انڈس فرما نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ 4 ستمبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی زیر نگرانی اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیسری انڈس فرما نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ 4 ستمبر سے کراچی کلب میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں جونیئرز انڈر 18، سنگلز، انڈر 16 سنگلز، انڈر 14 سنگلز، انڈر 12 سنگلز، سینئرز 35 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، 45 اینڈ اوور ڈبلز اور 55 ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری خالد رحمانی بطور ریفری خدمات انجام دیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 ستمبر تک اپنی انٹریز جمع کرا دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں