موبی لنک کی جانب سے خدمت فاؤنڈیشن کیلئے جدید ترین موبائل دواخانے کا عطیہ

دواخانے کے ذریعے ا سلام آباد کے اطراف میں واقع طبی مراکز، دواخانوں، ہسپتالوں سے محروم دیہی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کی جائینگی

بدھ 26 اگست 2015 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) موبی لنک کی جانب سے خدمت فاؤنڈیشن کو ایک جدید ترین موبائل دواخانہ عطیہ کیا گیاہے۔یہ موبائل دواخانہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں خدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔ اس دواخانے کے ذریعے ا سلام آباد کے اطراف میں واقع ایسی دیہی آبادی کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو طبی مراکز، دواخانوں اور اسپتالوں تک پہنچ نہیں سکتے۔

عمومی بیماریوں کی تشخیص کے لیے آلات اورمختلف ادویات سے آراستہاس دواخانے میں ایک سند یافتہ ڈاکٹرخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے مہیا کیا جائے گا۔یہ موبائل دواخانہ بری امام، پنڈی سنگڑیال،علی پورفراش،رومالی اور لوئی بھیر کے علاقوں میں خدمات سرانجام دے گا۔ موبی لنک کی جانب سے یہ قدم دونوں اداروں کے درمیان طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو اور مضبوط کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اداروں کے درمیان یہ شراکت داری 2007ء میں اس وقت قائم ہوئی تھی جب موبی لنک فاؤنڈیشن نے خدمت فاؤنڈیشن کو پہلا موبائل دواخانہ فراہم کیا تھا۔تقریب میں موبی لنک فاؤنڈیشن کی جانب سے صحت کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز عمر منظور نے کہا:’’ صحت کے شعبے میں موبی لنک فاؤنڈیشن کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارامقصد بہت سادہ ہے – ہر ضرورتمند پاکستانی کو عام، بنیادی لیکن ناگزیر طبی خدمات کی فراہمی۔

اس سلسلے میں فاؤنڈیشن نے پورے پاکستان میں متعدد طبی اداروں کو اسپتالوں کو درکار آلات و ادویات کی صورت میں مدد فراہم کی ہے۔موبی لنک کی خدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں انہوں نے کہاکہ خدمت خدمت فاؤنڈیشن ایک ممتاز این جی او ہے جو ہمار ے اہداف کے لیے بہت تحریک فراہم کرتی ہے اور صحت کے شعبے میں اپنے بڑے نیٹ ورک تک رسائی مہیا کر کے ہمارے اقدامات کو تیز تر کرتی ہے ۔

ہم قومی مفاد میں اس شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے مزید طریقے اور ذرائع تلاش کرتے رہیں گے۔2008ء میں موبی لنک فاؤنڈیشن کا قیام موبی لنک اور اِس کے ملازمین کے اُس عزم کا عکاس ہے جو اپنے میزبان سماجی گروہوں کے بارے میں رکھتے ہیں۔ یہ واحد رجسٹرڈ این جی او ہے جو ٹیلی کام سیکٹر سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے ایس ایم ایس کی بنیاد پر تدریسی پروگرام چلانے پر جی ایس ایم اے موبائل ایوارڈ 2013 حاصل کر چکی ہے۔رضاکارانہ کاوشوں کے لیے موبی لنک کے ملازمین کے جذبے سے سرشار یہ فاؤنڈیشن تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتررسائی ، صاف ستھرے اور سرسبز پاکستان کی ترقی اورقدرتی آفات کے مواقع پر اعانت فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں