` سینیٹر طلحہ محمود نے نادرا کو افغان باشندوں کے اصلی پاکستانی شناختی کارڈ کے ثبوت پیش کر دیئے `

بدھ 26 اگست 2015 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے نادرا کے حکام کو افغان باشندوں کے اصلی پاکستانی شناختی کارڈ کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی ہے اور کسی ادارے کی اس سے بڑی نااہلی اور کیا ہو گی جبکہ ڈی جی آپریشن نادرا اس دوران اپنے پسینے صاف کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے نادرا حکام کے سامنے افغان باشندوں کے اصل پاکستانی شناختی کارڈ بشمول حلف نامہ پیش کر دیا جس میں یہ اقرار کیا گیا تھا کہ یہ شناختی کارڈ انہوں نے نادرا سے حاصل کئے ہیں اس موقع پر چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ اسے دہشت گردی کہتے ہیں، نادرا ملک کا اہم ادارہ ہے اور وہ پاکستان کے شہریت کو اتنی آسانی سے جاری کر دیتی ہے اس دوران ڈی جی آپریشن کے مسلسل پسینے چھوٹ رہے تھے اور وہ اس کو مسلسل صاف کرتے رہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں