`نیب لاہور نے 29.3 ملین روپے کے دھوکہ دہی کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا`

بدھ 26 اگست 2015 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) نیب لاہور نے 29.3 ملین روپے کے عوامی دھوکہ دہی کے ایک کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق نیب نے تین ملزمان سعید اشرف ، قیوم صفدر ، اور آصف محمود کو عوامی دھوکہ دہی کیس میں گرفتار کیا ہے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے عام شہریوں کو ایل سی ڈیز کی درآمد کے کاروبار میں بھاری منافعوں کا جھانسہ دیکر ان سے رقم لوٹی نیب لاہور کو ان ملزمان کیخلاف عام عوام کی جانب سے دھوکہ دہی کی بیس شکایات موصول ہوئیں ملزمان کو احتساب عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا گیا احتساب عدالت لاہور نے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں