پی ٹی وی میں 3 کروڑ کی کرپشن منظر عام پر آگئی

اسد اللہ خان ، فخر حمید ، قاضی مصطفی ، احمد جسپال کو اسلام آباد کلب میں ممبر شپ کے لئے 60لاکھ ، آغا مسعود شورش کو 2.25، کروڑ جبکہ جگن کاظم کو اڑھائی کروڑ دیئے گئے ، سیکرٹری اطلاعات کو ریکوری کی ہدایت

بدھ 26 اگست 2015 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ نے 60لاکھ روپے ادا کرکے تین ریٹائرڈ افسران کو اسلام آباد کلب کی ممبر شپ لے کر دی ہے جبکہ صحافیوں کے نام پر 15کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے اس بھاری کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2014ء میں کیا گیا ہے جس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی گئی ہے کہ 60لاکھ روپے وصول کئے جائیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق قاضی مصطفی ، اسد اللہ خان ، اسد احمد جسپال اور فخر حمید کو پی ٹی وی انتظامیہ نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ کے لئے 60لاکھ ادا کئے ۔ انتظامیہ نے صحافیوں کی تربیت کیلئے سیمینار منعقد کرنے پر پندرہ لاکھ پی ٹی وی سے نکال کر ہضم کرلئے ۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کے ایم ڈی نے سیاسی اثرورسوخ پر آغا مسعود شورش کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرکے دو کروڑ پچیس لاکھ ادا کردیئے جبکہ جگن کاظم کو دو سالوں میں اڑھائی کروڑ ادا کردیئے فی پروگرام 54ہزار روپے دیئے جارہے ہیں آڈٹ حکام نے غیر قانونی طور پر رقوم کی ادائیگی کو فوری وصول کرنے کی ہدایت کی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں