وزیر اعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ؤں کا مشاورتی اجلاس ( کل) ہوگا

اجلاس میں الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے بعدکی صورتحال پرغورکیاجائیگا ، ایاز صادق کی نشست بارے امور زیر غور آئینگے

بدھ 26 اگست 2015 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ؤں کا مشاورتی اجلاس ( کل) جمعرات کوہوگا، اجلاس میں الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم بدھ کو قازقستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ بتا یا گیا ہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم پارٹی کے مرکزی رہنماؤں ے مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے ا، اجلاس میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے بعدکی صورتحال پرغورکیاجائیگا،مشاورتی اجلاس میں ایاز صادق کی نشست کے حوالے سے امور پر خاص طور پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں