اسلام آباد : پاک بھارت سلامتی مشیران کی ملاقات کی منسوخی سے متعلق اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 12:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک بھارت سلامتی مشیران کی ملاقات کی منسوخی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ اگر شرائط عائد کی گئیں تو مذاکرات نہیں ہوں گے. لہٰذا بھارت کی جانب سے شرائط عائد کرنے پر دونوں ممالک کے سلامتی مشیران کی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں