اسلام آباد ‘بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سرچ آپریشن ‘ دس لوڈر کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 27 اگست 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اسلام آباد کے بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سرچ آپریشن کے دوران اے ایس ایف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دس لوڈر کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹوانٹر نیشنل ایئرپورٹ پر چار دن تک سیکورٹی انتطامات کو ہائی الرٹ رکھنے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں اے ایس ایف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دس لوڈر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں