پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

جمعرات 27 اگست 2015 15:08

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پی ای سی) کے تحت گوادر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے گوادر میں مختلف اہم نوعیت کے منصوبوں پر 786 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گوادر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایئرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گوادر میں صنعتی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لئے گوادر کول پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر 360 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں