پائیدار ترقی کیلئے طویل اور وسط مدت کے منصوبے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں،اقتصادی

جمعرات 27 اگست 2015 15:08

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے طویل اور وسط مدت کے منصوبے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بغیر روزگار کی فراہمی کے مواقع بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے توانائی کی فراہمی اور صحت کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملکی آبادی کی صحت اچھی نہ ہونے اور بنیادی ضروریات کی قلت کے باعث جلد اموات سے پائیدار ترقی کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے کہ درمیانی اور طویل مدت کے لئے منصوبہ بندی کی جائے جس کے تحت اقدامات کر کے ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں