قومی ٹیبل ٹینس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 27 اگست 2015 15:17

قومی ٹیبل ٹینس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی ٹیبل ٹینس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ہال میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 24 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں بارہ مرد اور بارہ خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچ ندیم ساجد جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں، یہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں