دہشت گردی کے خطرات،حکومت نے ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 16:15

دہشت گردی کے خطرات،حکومت نے ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)حکومت نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے 36 ایئرپورٹس پر ریڈالرٹ جاری کردیا ،ایئرپورٹس کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیااور اس دوران اہلکاروں نے 10لوڈرز سے پوچھ گچھ بھی کی ، حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نورخان ایئربیس پر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اہلکار تعینات کر دیئے ہیں ،جبکہ دیگر تمام ایئرپورٹس پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں