قائمقام سپیکر کی چئیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہیاپل کی مر مت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 اگست 2015 16:15

اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اوالین ترجہیات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔وہ ایبٹ آباد اور حویلیاں کے معزز ین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔

قائمقام سپیکر نے کہا کہ معاشی تر قی کے لیے ذرائع آمدورفت کا بہتر ہوناکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ وفاقی حکو مت عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے شاہراروں کی تعمیر وترقی کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہو ئے ا نہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہزارہ ڈویژن کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور اربوں روپوں کی لاگت سے ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے ،خانپور سے ہری پور روڈ کی تعمیر اور موجودہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کا م ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزارہ ڈویژن میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گاقائمقام سپیکر نے معززین علاقہ کی نشان دہی پر چیر مین NHAکو حسن ابدال کے قریب ،ایبٹ آبادہائی وے پر قائم شاہیا پل کی اپ گر یڈیشن اور مرمت کے کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی وفد کے شرکاء نے ہزارہ ڈویژن کی تر قی خصوصا ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کے منصوبے کے لیے قائمقام سپیکر کی کاوشوں کو سراہا معزز ین نے وفاقی حکومت کی طرف سے حسن ابدال سے ایبٹ آباد تک ہائی وے پر تعمیر شدہ پلوں کی اپ گریڈیشن اور ہائی وے کی کشادگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئی ہیں تا ہم انہوں نے قائمقام سپیکر کو آگاہ کیاکہ ہائی وے پر موجود شاہیا پل کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خطرہ ہے۔

وفدکے شرکاء نے موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسییوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں