بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا ‘ آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی ‘ خورشید شاہ

جمعرات 27 اگست 2015 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا ‘ آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی ‘ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کر نے سے پہلے تفتیش کی جانی چاہیے تھی ‘راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جارہا ہے ‘ وزیر اعظم نوٹس لیں اور مداخلت کریں ‘ پیپلز پارٹی پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریگی ‘بھارت سندھ اور بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے، سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے سندھ میں ہی ہو رہا ہے ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرنے سے پہلے تفتیش کی جانی چاہئے تھی ، مہذب معاشروں والا سلوک ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن )کو سمجھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ہی ان کی دست بازوں ہیں ‘ہم آپس کے انتشار میں پھنسے ہوئے ہیں ‘ بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرنا چاہتے ، پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے ، یہ پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے ، الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر پارلیمان کا فورم استعمال کیا جانا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی ، راجہ پرویر اشرف پر بھی گرے ٹریفننگ کا کیس بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا باقی تین صوبوں میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں ؟ پیپلز پارٹی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے وزیر اعظم نوٹس لیں اور مداخلہ کریں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم خود معاملات کو دیکھیں اگر پیپلز پارٹی کے کسی وزیر یا رکن کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے رکھ کر بات کی جائے، مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں الطاف حسین کے خلاف اتنے بڑے کیسز ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا گیا حکومت بھی گرفتاریوں سے پہلے ٹھوس شواہد اکٹھے کرے، پھر آگے بڑھے۔ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور مخدوم امین فہیم کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سندھ اور بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے، سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں