بھارتی مداخلت کے بارے میں اپنے تحفظات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرینگے ‘پاکستان
جمعرات 27 اگست 2015 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارتی مداخلت کے بارے میں اپنے تحفظات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرینگے ‘ شرائط کے بعد بھارت سے قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر بات چیت نہیں ہو سکتی تھی ‘ افغان امن عمل میں پاکستان سہولت کار کا کر دار ادا کررہا ہے ‘جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم سے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات پر غور نہیں کیا جارہا ہے ‘ مذاکرات کا معاملہ بھارت نے طے کر ناہے ‘ پاکستان رینجرز اور بھارتی سرحدی سیکورٹی فورس کے سربراہ اگلے مہینے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے ‘افغانستان میں سفارتی عملے کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ‘افغان حکام کو اپنے تحفظات بارے آگاہ کر دیا ہے ‘داوٴد ابراہیم پاکستان میں نہیں بھارتی بیان مضحکہ خیز ہے ‘امریکی صدر اوباما کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ رواں سال متوقع ہے۔
(جاری ہے)
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے نوازشریف کی ملاقات پر غور نہیں کیا جارہا ۔
مذاکرات کا معاملہ اب بھارت نے طے کرنا ہے، اس کی طرف سے آنے والی کسی تجویز پر ہی غور کر سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ سے خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ملک دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ایک اور سوال پر ترجمان نے کہاکہ بھارت سے مذاکرات کے معطلی کے بارے میں اقوام متحدہ اور دوست ممالک کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور پاکستان نے انہیں بھارتی رویہ پر اپنی تشویش کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہر مناسب فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے تاکہ اسے مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیا جا سکے۔ایک سوال پر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان رینجرز اور بھارتی سرحدی سیکورٹی فورس کے سربراہ اگلے مہینے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے جس میں وہ باہمی دلچسپی کے معاملات خاص طور پر کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کے خلاف ورزی سے متعلق تبادلہ خیال کرینگے.افغانستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق ترجمان نے افغان ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے بارے میں منفی مہم پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سفارتی عملے کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے اس حوالے سے متعلقہ افغان حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے پہلے دور کی میزبانی کی۔ اب یہ افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ بات چیت سے متعلق مستقبل کا لائحہ عمل کا فیصلہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل سے ان پاکستانیوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں جنہیں 2009میں ایک کشتی حادثے کے بعد اسرائیل نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مشرق وسطی کے ان ممالک کا دورہ نہ کریں جہاں سکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد اور افسوسناک ہیں، افغان حکام کو اپنا موقف پیش کر دیا ہے اور انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ افغانستان کی حکومت کی طرف سے پاکستان پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا جاتا رہا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے علاوہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں اْنھوں نے کہا کہ بھارت کو مطلوب داوٴد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے اور بھارتی میڈیا اس بارے میں محض پروپیگنڈا کرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار