جاپانی سفیر نے پنڈ بھگوال میں حکومت جاپان کی مالی مدد سے تعمیر ہونیوالے سکول کا افتتاح کردیا
جمعرات 27 اگست 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) حکومتِ جاپان کی مالی امداد سے اِسلام آباد کے مضافاتی علاقے پنڈ بگوال میں تعمیر ہونے والے سکول ہاوس آف لائٹ کا افتتاح آج پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے کیا۔ اِس سکول کی تعمیر کے لیے حکومتِ جاپان نے ایجوکیشن سیکٹر میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہورائزن انٹرنیشنل ٹرسٹ کو گراس روٹس ہیومن سیکورٹی پراجیکٹس پروگرام کے تحت107,080 امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی ۔
نئے تعمیر ہونے والے سکول کو اِس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پری سکول سے الیمنٹری لیول کے تقریبا ً 220بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔ اِس منصوبے کی وساطت سے علاقے کے بچے بچیوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اِس سے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔(جاری ہے)
سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے قوموں کی ترقی میں بنیادی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوے پاکستانی نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔
اُنھوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے سے نہ صرف علاقے کے بچوں کی فلاح و بہبود ہو گی بلکہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ GGPپروگرام حکومتِ جاپان کے اِس یقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر ترقیاتی امداد کو صرف حکومتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سول سوسائٹی کے زریعے نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ 1989میں شروع ہونیوالے GGPپروگرام کے تحت حکومتِ جاپان اب تک پاکستان میں 340منصوبوں کیلئے 2.4بلین جاپانی ین فراہم کر چکی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت کا ملیریا کے ..
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم