’’ابتدائی بچپن کی تعلیم کی ترقی‘ کا سینٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وقت کی بہترین ضرورت ہے، محمد بلیغ الرحمان

جمعرات 27 اگست 2015 18:30

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جو پروان ای نائن سینٹر آف ایکسیلنس، اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کورس کے ابتدائی بچپن کی تعلیم کے سلسلے میں تھا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں کی عمر کے ابتدائی سال بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اساتذہ اور والدین کو کچھ ابہام ہوتے ہیں کہ بچے کو کس عمر میں اسکول بھیجا جائے اور اس کو کیا پڑھایا جائے اور اس کے ابتدائی سالوں میں کتنا پڑھایا جائے۔ اس لئے ’’ابتدائی بچپن کی تعلیم کی ترقی‘‘ (ای سی ای ڈی) کا سینٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وقت کی بہترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ ایک سالہ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ ای سی ای ڈی کے تربیت یافتہ استاد اس بات کو بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ بچے کو ابتدائی سالوں میں کون سی تعلیم دینی چاہئے جو کہ بچے کی شخصیت کی نمو میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے نجی شعبہ ابتدائی تعلیم مہیاء کر رہا ہے جس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور تمام والدین یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید یہ کہ نجی اسکول عمر پر توجہ نہیں دیتے مثلاً کچھ اسکول دو سے تین سال تک اور کچھ تین سے چار سال تک کے بچوں کو لے لیتے ہیں۔ وزیر مملکت نے امید ظاہر کی کہ ابتدائی بچپن کی تعلیم (ای سی ای) کا سینٹر ملک میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ ہم ای سی ای ڈی کو 2009ء کی قومی تعلیمی پالیسی کی نظرثانی میں شامل کریں گے تاکہ یہ پاکستان کی تعلیم کا مستقل حصہ بن جائے۔

ہم پرائز لیننگ کو اپنی نئی تکنیکی اور ووکیشنل ٹریننگ کا حصہ بنائیں گے اور جس میں ہم آر پی ایل سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے اور ان کو ملیں گے جو پہلے ہی سے اپنے ابتدائی عمر میں مہارت حاصل کریں گے اور ان کی مہارت کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔ آخر میں وزیر مملکت نے پروان اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو یہ اہم قدم اٹھانے کی مبارکباد دی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو کچھ تجاویز بھی دیں۔ ایک یہ کہ ایم او سی سسٹم بہترین ہے اور نمبر دو 12 سال کے بچوں کے لئے یہ کورسز ان کے لئے بہترین ہیں۔ تقریب میں وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، صدر پروان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فیکلٹی اور وزارت کے عملے نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں