این اے 154 لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد صدیق خان بلوچ ڈی نوٹیفائی ، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 27 اگست 2015 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد صدیق خان بلوچ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق الیکشن ٹریبونل ملتان کی طرف سے پٹیشن نمبر 355/2013 جہانگیر خان ترین بنام محمد صدیق خان بلوچ فیصلہ دیا ہے جس کے مطابق محمد صدیق خان بلوچ 26 اگست 2015 سے قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں