پاکستان کا بھارتی مداخلت پر اقوام متحدہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 27 اگست 2015 21:01

پاکستان کا بھارتی مداخلت پر اقوام متحدہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارتی مداخلت پر اقوام متحدہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس نہ ہو سکا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرائط قابل قبول نہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سہولت کنندہ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں سہولت دی، اب افغانوں کو ہی مذاکرات کے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا امریکی صدر بارک اوباما کی دعوت پر اس سال امریکا کا دورہ متوقع ہے اور دورے کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دفاعی شعبے میں تعاون سمیت تمام ایشوز کا جائزہ لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں