وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،ن لیگی رہنماء عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے

عمران خان کو ان ہی کے لب ولہجے میں جواب دینا چاہیے، زندگی بھر ایسی بات نہیں کی، عمران خان کے رویے سے تنگ آگیا ہوں، ظفر الحق ہمیں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے آپس میں لڑ کر توانائیاں صرف نہیں کرنی چاہیے ان میں اور ہم میں فرق ہے،وزیراعظم

جمعرات 27 اگست 2015 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عمران خان کے رویئے کیخلاف پھٹ پڑے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سخت لب ولہجہ اپنانے کو کہہ دیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتے ہیں کہتے رہیں ان کے رویے اور ہمارے رویے کو عوام دیکھ رہے ہیں عوام کس کو پسند کررہے ہیں فیصلہ ہوجائے گا ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما ظفر الحق نے وزیراعظم سے کہا کہ عمران خان کو ان ہی کے لب ولہجے میں جواب دینا چاہیے میں زندگی بھر ایسی بات نہیں کی اب اس عمر میں عمران خان کے رویے سے تنگ آگیا ہوں جس پروزیراعظم نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے آپس میں لڑ کر توانائیاں صرف نہیں کرنی چاہیے ان میں اور ہم میں فرق ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے کے بعد ہم عوامی عدالت میں جائینگے الزامات ہم پر ہیں عوام کس کو پسند کرتے ہیں فیصلہ ہوجانے دیا جائے منفی بات کے خاتمے کے لیے عوامی عدالت میں جانا چاہیے اس موقع پر لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں سے انہیں زندہ کردیا مشاورتی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں حمزہ شہباز نے صدیق بلوچ کو فون کرکے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق اپنی جعلی ڈگری سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں