نیب کو ملک سے کرپشن اور بدانتظامی کے خاتمے کی ذمہ داری دی گئی ، نیب کے نئے بھرتی ہونے والے افسران کو میرٹ پر شفاف انداز میں منتخب کیا گیا
قائمقام چیئرمین نیب ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سعید احمد سرگانہ کانئے بھرتی ہونے والے تحقیقاتی افسران سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 22:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قائم مقام چیئرمین قومی احتساب بیورو ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سعید احمد سرگانہ نے کہا ہے کہ نیب کو ملک سے کرپشن اور بدانتظامی کے خاتمے کی ذمہ داری دی گئی ہے، نیب کے نئے بھرتی ہونے والے افسران کو میرٹ پر شفاف انداز میں منتخب کیا گیا ہے، نیب کے افسران نہ صرف ملازمت بلکہ قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
جمعرات کو انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا دورہ کیا اور نیب کی طرف سے نئے بھرتی کئے گئے تحقیقاتی آفیسر کے تربیتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ و ریسرچ نے گریڈ 16 سے 18 تک بھرتی ہونے والے 113 نئے تحقیقاتی افسران کے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں جاری بنیادی بھرتی کورس 2015ء کے حوالے سے بریفنگ دی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت کی روشنی میں پہلے کورس کے مسودہ جات نیب کے تمام ریجنل اور نیب ہیڈ کوارٹر کے تمام ڈویژنز اور ونگز کو بھجوائے گئے تاکہ اس پر ان کا موقف اور فیڈ بیک لیا جا سکے۔
اس مشق کے نتیجہ میں ان نئے بھرتی ہونے والے افسران کیلئے اس تربیتی کورس میں دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری تبدیلیاں کی گئیں جبکہ لاء انفورسمنٹ گورنمنٹ ورکنگ، لاء انوسٹی گیشن، وائٹ کالر کرائمز اور پریونشن رجیم ٹریننگ موڈیولز میں شامل کئے گئے۔ ایک معیاری نصاب تمام تحقیقاتی افسران کی استعداد کار میں اضافے کے کورس کے طور پر تشکیل دیا گیا تاکہ نیب اپنے ایس او پیز، قانون اور قواعد کے معیار حاصل کر سکے۔ ریئر ایڈمرل (ر) سعید احمد سرگانہ نے نئے بھرتی ہونے والے تحقیقاتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موثرکارکردگی کیلئے یہ تربیت ایک بنیادی نکتہ ہے جس سے نہ صرف نیب کے ان افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ انہیں جدید اسلوب اور قوانین سے آگاہی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت انسانی صلاحیتوں کو ثمر آور بنانے اور عملی استعداد بڑھانے کیلئے ایک موثر ہتھیار ہے۔ قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ نیب کو ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ اس مینڈیٹ پر موثر عملدرآمد سے انسانی وسائل اور پیشہ وارانہ قابلیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ نیب نے میرٹ پر شفاف عمل کے ذریعے بہترین تحقیقاتی افسران کا چناؤ کیا ہے۔ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے تربیتی پیریڈ کے دوران جانفشانی سے کام کریں کیونکہ نیب کے ساتھ کام صرف ملازمت نہیں بلکہ قومی فریضہ ہے، بعد ازاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سہالہ کے ہاسٹل اور کیفے ٹیریا سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور نیب کے تحقیقاتی افسران کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کے انتظامات کو سراہا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت