بنوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب 5 آزاد امیدواروں کی جے یو آئی ف میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن منسوخ

جمعرات 27 اگست 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 5 آزاد امیدواروں کی جے یو آئی ف میں شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن کا نوٹی فی کیشن منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پانچ امیدواروں کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا مگر الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا۔ عدالت نے نوٹی فی کیشن منسوخ کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ضلع ناظم کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ کا حق دیتے ہوئے سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں