عمران خان نوازشریف کانام لینے سے پہلے ایازصادق سے جیت کردکھائیں،انوشہ رحمان

اکادکاحلقے پرٹریبونل کافیصلہ آنے سے آپے سے باہرہونے کی ضرورت نہیں ،عمران خان ضمنی انتخابات میں پے درپے شکست بھول گئے،وزیر مملکت

جمعرات 27 اگست 2015 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاہے کہ عمران خان نوازشریف کانام لینے سے پہلے ایازصادق سے جیت کردکھائیں، اکا دکا حلقے پرٹریبونل کافیصلہ آنے سے آپے سے باہرہونے کی ضرورت نہیں ،عمران خان ضمنی انتخابات میں پے درپے شکست بھول گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوعمران خان کے چیلنج پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہاکہ عمران خان کوضمنی انتخابات میں پے درپے شکست بھول گئی ،عمران خان نوازشریف کانام لینے سے پہلے ایازصادق سے توجیت کردکھائیں ،عمران خان کوضمنی انتخابات میں ان حلقوں میں بھی بدترین شکست ہوئی ،جہاں ان کی اپنی حکومت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انکوائری کمیشن عام انتخابات کوشفاف قراردے چکاہے ،اکادکاحلقوں میں ٹریبونل کافیصلہ حق میں آنے پرآپے سے باہرہونے کی ضرورت نہیں ،عمران خان کایہی متبکرانہ رویہ ہمیشہ تحریک انصاف کی شکست کاموجب بناہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں