قومی ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

جمعہ 28 اگست 2015 12:50

قومی ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)قومی ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ 16 ستمبر سے تائیوان میں شروع ہوگی، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان سمیت چین، انڈونیشیاء، کوریا، تائیوان اور جاپان شامل ہے، چیمپئن شپ 20 ستمبر تک جاری رہے گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی تربیتی کیمپ میں غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا کی زیرنگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی کوچز مصدق حنیف، سرفراز احمد اور بابر علی شیرازی ان کی معاونت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں