اسلام آباد: عمران خان کا وزیر اعظم سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، عمران خان میں ہمت ہے تو خود حصہ لیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو چیلنج کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 13:48

اسلام آباد: عمران خان کا وزیر اعظم سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، عمران خان میں ہمت ہے تو خود حصہ لیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیر اعظم سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے انہوں نے کہا کہ این اے 122 عمران خان کا آبائی حلقہ ہے لیکن اس کے باوجود عمران خان وہاں سے تین بار ہار چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ عمران خان دو مرتبہ ایاز صادق جبکہ ایک مرتبہ طارق عزیز سے این اے 122 کا الیکشن ہارے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے ڈر رہے ہیں، انہوں نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان میں ہمت ہے تو انہیں چاہئیے کہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں اور خو د انتخاب لڑیں .

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان گھبرائیں نہیں ہمت سے کام لیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں