سی ڈی اے کی نا قص پلا ننگ ،کم آ مدنی والے دارا لحکو مت میں جھگیاں قائم کرنے پر مجبو ر
جمعہ 28 اگست 2015 15:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ سوسائیٹیاں قائم کرنے کے لئے شہر کی انتظامیہ نے کوئی کوشش نہیں کی جس کے باعث مزدور اور محنت کش طبقات کے پاس اپنی آبادیاں (جھگیاں) قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکر پارٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عاصم سجاد اختر کا کہنا تھا کہ کم آمدنی ہاؤسنگ آبادیاں نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں کچی آبادیوں کا معاملہ سامنے آیا اور یہی ان کے قیام کی وجہ ہے۔
اس سیمینار کا انعقاد آل پاکستان الائنس فار کچی آبادی اس کا مقصد اسلام آباد اور کراچی میں کچی آبادیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر نظر رکھنا تھا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر اختر کا کہنا تھا کہ یہ آبادیاں طویل عرصے سے قائم ہیں اور ان کو سی ڈی اے اور سیاستدانوں نے قبول کر لیا تھا لیکن جیسے ہی مزدوروں کی شہر میں ضرورت نہیں رہی تو انہیں مجرم یا دہشت گرد قرار دیا گیا یا انہیں شہر کے گرد و نواح میں خالی یا منتقل کروا لیا گیا۔
انہوں نے اس عمل کو شہری ہجرت کا عمل قرار دیا اور کہا کہ بہت سی کچی آبادیوں میں مزدور رہ رہے ہیں جو کام کے لئے شہر آئے ہیں۔ اختر نے اس اصطلاح کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو کچی آبادی کے مکینوں کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں اور یہ پوچھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جو اسلام آباد میں رہائش برداشت نہیں کر سکتے انہیں مجرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کا بحران پولیس ایکشن اور بلڈوزر سے حل نہیں ہوتا۔ سیمینار میں اربن پالیسی ماہر تسنیم صدیقی نے بھی اظہار خیال کیا جنہوں نے سندھ میں کچی آبادیوں سے متعلق اپنے تجربات شیئر کئے۔ صدیقی نے کہا کہ کچی آبادیوں سے متعلق قوانین اسلام آباد میں قائم ہونے چاہئیں جس طرح کے دوسرے شہروں میں قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ گائیڈ لائنز دارالحکومت میں بھی موجود ہیں اور 2001ء کی مثال دی جب سی ڈی اے نے کہا تھا کہ کچی آبادی کے مکینوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا جو 1995ء سے پہلے اسلام آباد میں آئے تھے۔ صدیقی نے سٹریکلچرل (ڈھانچہ جاتی) عوامل کا بھی ذکر کیا جس کے باعث اسلام آباد میں غیر رسمی آبادیاں وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ شہر کو دنیا کے مشہور ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا ہے ان کا خیال تھا کہ شہر میں بیوروکریٹ‘ سفارتکار‘ سیاستدان یا سمگلر نہیں رہیں گے جو عالیشان گھروں میں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں کم آمدنی ہاؤسنگ کے قیام کے لئے بہت کم کوششیں کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف