ایڈوکیٹ جنرل ہائی کورٹ تصدیق کریں کہ ڈی جی ایجوکیشن قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھیں، کیا واقع ہی ان کا موبائل نمبر بند تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈی جی شہناز ریاض کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر حکم

جمعہ 28 اگست 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل ڈاریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ڈاریکٹر جنرل شہناز ریاض کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ تصدیق کریں کہ ڈی،جی ایجوکیشن قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھیں اور کیا واقع ہی ان کا موبائل نمبر بند تھا ۔

عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے تاج تاجر تنظیم کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران ڈ ی جی ایجوکیشن نے توہین عدالت کے نوٹس پر جواب عدالت میں داخل کرایا اور ملک عبداللہ اور راجہ محمد اسلم جنجوعہ کے وکالت نامے بھی عدالت میں جع کرائے ۔

سماعت کے دوران ڈی جی نے 13لاکھ روپے کا چیک بھی عدالت میں جمع کرایا ۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل آف اسلام آباد میاں عبدالروف کو حکم دیا کہ وہ تصدیق کریں کہ ڈی جی سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں شریک تھیں اور کیا واقع ہی اس وجہ سے ان کا نمبر بند تھا ۔عدالت نے مدثر حسن اور حافظ عرفات کو بطور گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں