سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے لیزپر دی گئی اراضی کو مجرمانہ غفلت قرار دیدیا،ریلوے کی اپیل بھی زائدالمیعادقرار

جمعہ 28 اگست 2015 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے لیزپر دی گئی اراضی کو مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالت اس حوالے سے حکم جاری کریگی ،ریلوے کی اپیل بھی زائدالمیعادہے ،چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے اراضی از خود کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پشاو ر میں ریلوے کی زمین کو لیز پر دینے سے متعلق ریلورے بورڈ کا ریکارڈ نہیں ملا،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریلوے نے اس معاملے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جسٹس دوست محمد نے کہا کہ بنوں اور لکی مروت میں ریلوے کی چھ سو ایکڑ اراضی پرکثیر المنزلہ عمارات بن چکی ہیں،،چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کی اپیل زائد المیاد ہے ہم ریلوے کی اراضی کے حوالے سے حکم جاری کریں گے۔

`

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں