بھارتی افواج کی فائرنگ جنگی جرائم کے مترادف ہے ،رہنما جماعة الدعوة

بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا، اب جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ روایتی نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی، مذاکرات ڈرامہ میں ناکامی پر نریندر مودی غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے، اجتماعات سے خطاب

جمعہ 28 اگست 2015 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)جماعة الدعوة کے رہنماؤں نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں آٹھ پاکستانیوں کی شہادت اور چالیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی فائرنگ جنگی جرائم کے مترادف ہے، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا،اگر بھارت نے اب جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ روایتی جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی، مذاکرات ڈرامہ میں ناکامی پر نریندر مودی غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی ، شعبہ اساتذہ کے سربراہ طلحہ سعید اور مسئول اسلام آباد شفیق الرحمن نے مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات میں کیا حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں نماز جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزی کر کے عالمی جنگ کا مرتکب ہوا ہیبھارت کا رویہ جنوبی ایشیا ء میں بدامنی پر مبنی ہے بھارت پاک چین راہداری منصوبہ اور کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری تحریک انڈیا اس وقت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس پر جنون طاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکمرانوں کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا کہ انہیں کرنا کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خون کا پیاسا نریندر مودی پاکستان کی سرحدوں پر حملہ آور ہے۔ سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی دہشت گردی مودی کی جارحانہ پالیسی کا اظہار ہے۔ بھارت جارحیت کا ارتکاب کرکے پاکستان کی اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ بھارت جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے تحفظ کے لیے مرمٹنے پر تیار ہے پروفیسر حافظ طلحہ سعید نے پی ڈبلیو ڈی کالونی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کی تسلیم شدہ سرحدوں پر حملہ آور ہے۔

لیکن ہم ہندو بنیے کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی گی۔ پاکستانی قوم اب بھی بیدار ہے اور دفاع ملک و ملت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم رکھتی ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ پھر عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ سب کچھ امریکا اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار مذاکرات ڈرامہ میں ناکامی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے نہتے سویلین کو گولیوں کو نشانہ بنانا بدترین بزدلی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے اور بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتا ہے عسکری و سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کے ان دکھوں کا مداوا کریں جو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں ان کو پہنچا ہے ۔

اسی طرح بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہو گی بھارت جان لے کہ پاکستان کے نوجوان تحفظ پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں