ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار تیز بنانے کے لیے ٹیلی نارپاکستان اوریو ایس ایڈکا اشتراک عمل

جمعہ 28 اگست 2015 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ٹیلی نارپاکستان اور یو ایس ایڈکے مابین مفاہمت کی یادداشت آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں طے کی گئی۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او مائیکل فولی اوریو ایس ایڈکے مشن ڈائریکٹر John Groarke نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا مقصد ٹیلی نارپاکستان کی ڈیجیٹل سروسز اور یو ایس ایڈ کی مہارت کو ہم آہنگ کرتے ہوئے پاکستان میں سماجی واقتصادی ترقی کی رفتار تیزتر بنانا ہے۔

اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت ٹیلی نارپاکستان ور یو ایس ایڈ پاکستان میں موبائل ہیلتھ(ایم ہیلتھ)، موبائل ایجوکیشن(ایم ایجوکیشن)، موبائل گورننس( ایم گورننس) اور موبائل کے ذریعے زراعت کی بہتری کے اقدامات کو معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار پاکستان کا نیٹ ورک اور معلومات پر مبنی مالیاتی خدمات وکنیکٹیویٹی کا پورٹ فولیو یو ایس ایڈ کے ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیں گے جن کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ سے متعلق فائدہ مند معلومات اور مالیاتی خدمات تک رسائی ممکن بنانے، بچوں میں مطالعہ کی صلاحیتوں کی بہتری ، زچہ و بچہ کی صحت کی بہتری میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او مائیکل فولی نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت ڈیجیٹل کمیونی کیشن کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کوبا اختیار بنانے کے ہمارے عزم کو آگے بڑھانے کا ایک سنہری موقع ہے۔ اس اشتراک عمل کے ذریعے ہم ٹیلی نار پاکستان کے تکنیکی انفرااسٹرکچر اور سماجی و معاشی بہتری کے لیے یو ایس ایڈ کے مہارت کی بدولت صحت، تعلیم، گورننس اور زراعت جیسے اہم شعبوں کے لیے اختراعی موبائل سلوشنزمتعارف کراسکیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئییو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر John Groarkeنے کہا کہ یو ایس ایڈ کیلئے یہ ایک اہم پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہے جس کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے لیے سماجی و معاشی خدمات میں اضافہ ہوگا ۔ اس طرح کی شراکت داری کے طویل المیعاد اور مثبت نتائج کے پیش نظریو ایس ایڈپاکستان میں اس طرز کی مزید شراکت داریوں کا خواہش مند ہے۔یو ایس ایڈکے اعلیٰ افسران نے تقریب میں شرکت کی اور پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے اور معلومات تک رسائی بڑھانے کے لیے مل جل کر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے اعلیٰ افسران نے بھی پاکستان میں ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ٹیلی نارپاکستان اعلیٰ معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی ہے جوکہ 2005 سے اپنے آپریشنز سرانجام دے رہی ہے۔اس وقت کمپنی ملک کے8,000سے زائد شہروں میں2,400 ملازمین کے ذریعے32ملین سے زائد صارفین کو اطمینان بخش خدمات فراہم کر رہی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان 100فیصد ٹیلی نار ASAکا ذیلی ادار ہ ہے اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک میں اکثریت میں شیئرز رکھتا ہے۔یو ایس ایڈ مریکی حکومت کی ایجنسی ہے جو دنیا میں غربت کے خاتمے اور جمہوری معاشروں میں صلاحیتوں کے ادراک کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ امریکی سول معاونت کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد متحرک معیشت کے ذریعے پاکستان کو مستحکم، محفوظ اور پر تحمل بنانا ہے۔ امریکا کی دیگر ایجنسیوں ، امدادی تنظیموں اور بین الاقوامی ترقیاتی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے یو ایس اے آئی ڈی نے پاکستان میں پانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جن میں توانائی، اقتصادی ترقی و استحکام، صحت و تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں