جنوری میں بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں پاکستانی خواتین ہینڈ بال ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرے گی ، ہیڈ کوچ نصیر احمد

ہفتہ 29 اگست 2015 13:28

جنوری میں بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں پاکستانی خواتین ہینڈ بال ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرے گی ، ہیڈ کوچ نصیر احمد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان ہینڈ بال قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نصیر احمد نے کہا ہے کہ جنوری 2016ء کو بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں پاکستان ہینڈ بال خواتین ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری 2016ء کو بھارت میں منعقد ہونے والے سیم گیمز میں قومی ہینڈ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے جو جنوری تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں 20 خواتین سمیت 40 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ تین مرد کوچز اور تین خواتین کوچز شامل ہیں جو کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈ بال قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس کے لئے تمام تر سہولیات پاکستان سپورٹس بورڈ مہیا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

نصیر احمد نے آن لائن کو مزید بتایا کہ جنوری 2016ء کو بھارت میں منعقد ہونے والی سیف گیمز میں پہلی مرتبہ پاکستان کی خواتین ہینڈ بال کھلاڑی شرکت کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ 2010ء کو سیف گیمز میں ہینڈ بال قومی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا گیا جس میں بھارت کو فائنل میچ میں شکست دی تھی انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ ہونے والی سیف گیمز میں بھی پاکستان کی قومی ہینڈ بال ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں