الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے مالی اثاثوں اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم

ہفتہ 29 اگست 2015 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے مالی اثاثوں اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہفتہ کو ختم ہوگئی الیکشن کمیشن کے مطابق ہفتہ کو مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ‘پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ق،اور پاکستان عوامی تحریک نے تاحال پارٹی اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن )ایم کیو ایم ‘جماعت اسلامی اور جے یوآئی سمیت 40سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مالی حسابات جمع کرادئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں