تحریک انصاف نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید15 روز کی مہلت مانگ لی

ہفتہ 29 اگست 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے پارٹی کے اثاثوں کے متعلق تفصیلات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے مزید پندرہ روز کی مہلت مانگ لی ہے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کے اثاثہ جات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کررہی ہے اس حوالے سے ان کو مزید پندرہ روز درکار ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے حوالے سے دی گئی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کی جائے پندرہ روز بعد تحریک انصاف پارٹی کے اثاثہ جات کے حوالے سے مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے قابل ہوگی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے اثاثہ جات کے حوالے سے انتیس اگست تک مہلت دی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر سے 307سیاسی جماعتو ں میں سے صرف چالیس جماعتوں نے مقررہ تاریخ تک پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سمیت جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام (ف) عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتیں پارٹی اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہی ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں