انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے،پاکستان کو ایشیاء کی تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت میں ڈھالنا ہمارا ہدف ہے ، تحریک انصاف کا ایجنڈا (ن) لیگ کی کامیابیوں سے حسد تک محدود ہوچکا ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں حکومت کو تین سال مل گئے تو 2018 ء کا الیکشن بھی ہاتھ سے چلا جائے گا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابیان

ہفتہ 29 اگست 2015 18:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی ہوں یا عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ، پاکستان کو ایشیاء کی تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت میں ڈھالنا ہمارا ہدف ہے ، تحریک انصاف کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں سے حسد تک محدود ہوچکا ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں کہ حکومت کو تین سال مل گئے تو 2018 ء کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا ، جوڈیشل انکوائری کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اب مردہ ہو چکا ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام معیشت کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کی پشست پر کھڑی ہے ، عوام چاہتے ہیں کہ حکومت کا اقتصادی ایجنڈا کامیاب ہو ، اقتصادی راہداری اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی بے یقینی یا افراتفری ملکی معیشت کیلئے زہر ہے ، ضمنی ہوں یا عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ، پاکستان کو ایشیاء کی تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت میں ڈالنا ہمارا ہدف ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں سے حسد تک محدود ہوچکا ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں کہ حکومت کو تین سال مل گئے تو 2018 ء کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا ، جوڈیشل انکوائری کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اب مردہ ہو چکا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں