ڈاکٹر مسعود اختر’ گلوبل کانفرنس فار ہارر اینڈ ٹیرر‘ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی نمائندگی کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن پہنچ گئے

ہفتہ 29 اگست 2015 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈاکٹر مسعود اختر’’ گلوبل کانفرنس فار ہارر اینڈ ٹیرر ‘‘ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی نمائندگی کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن پہنچ گئے،کانفرنس 3ستمبر کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں شروع ہو گی، مسعود اخترانٹرنیشنل کانفرنس میں ’’ جسمانی معذور بچوں کی ذہنی صحت‘‘ پر پاکستان میں کی گئی اپنی نوعیت کی واحد ریسرچ پیش کریں گے، ان کی یہ ریسرچ سپیشل بچوں کے حوالہ سے منفرد افادیت کی حامل ہے جس میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں موجود طلبہ و طالبات کی ذہنی جذباتی کیفیت و نشو و نما اور فیملی سپورٹ پر تحقیق کی گئی ہے اور اس سے قبل اس نوعیت کی ریسرچ پاکستان میں نہیں کی گئی، ڈاکٹر مسعود اختر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں پی ایچ ڈی سکالر اور حضرو پریس کلب کے چیئرمین ہیں، وہ اس سے قبل بھی مختلف انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں