بنیادی ڈھانچہ کے بڑے منصوبے ملک کی تقدیر بدل دینگے ، نوازشریف

شاہراہوں کا نظام جنوبی وسطی اور ایشیائی ملکوں کو پھیلانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے تمام صوبوں میں شروع کئے گئے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ کے بڑے منصوبے ملک کی تقدیر بدل دینگے ، شاہراہوں کا نظام جنوبی وسطی اور ایشیائی ملکوں کو پھیلانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے تمام صوبوں میں شروع کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم کو شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی کراچی لاہور موٹروے پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں تک رابطے کے لئے پلان تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں کام جاری ہے منصوبے 2017ء تک مکمل کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں