صدر ممنون حسین نے جام معشوق علی کو وزیر اعظم کا مشیر اورلیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاممبر تعینات کر نے کی منظوری دیدی‘جام معشوق کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا

اتوار 30 اگست 2015 00:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے جام معشوق علی کو وزیر اعظم کا مشیر اورلیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاممبر تعینات کر نے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاممبر اور جام معشوق علی کو وزیر اعظم کا مشیر تعینات کر نے کی منظوری دیدی۔ جام معشوق علی کا عہدہ وفاقی وزیرکے برابر ہو گا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے ان تقرریوں کی منظوری وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کی بھجوائی گئی ایڈوائس پر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں