عمران خان کی ذہنی حالت خراب ہے ، وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کا ٹوئٹر پیغام

اتوار 30 اگست 2015 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے بہتر ہے کہ خراب ہوتی ہوئی ذہنی حالت پر اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت ترقی کرے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے نے عمران خان کو ذہنی طور پر پریشان کردیا ہے۔ عمران خان کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنی خراب ہوتی ہوئی ذہنی حالت پر طبی معائنہ کرائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں