تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کے دھرنے کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے

اتوار 30 اگست 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو دھرنے کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے اس سلسلے میں 20 مختلف کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں اسلام آباد راولپنڈی کے قرب و جوار کے ضلعوں اور تحصیلوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لایا جائے گا ۔ ریلی کا پہلا پڑاؤ آبپارہ میں دوسرا نادرا کے قریب اور تیسرا الیکشن کمیشن کے سامنے ہو گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن ارکان کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں دھرنا دینے کا جو اعلان کیا ہے اس کو عملی شکل دینے کے لئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گےء ہیں دھرنے سے قبل مختلف ضلعی ، ڈویژنل اور پھر صوبائی تنظیمات کے اجلاس ہوں گے ۔ اس کے بعد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہو گا جس کی سربراہی عمران خان خود کریں گے اور اس حوالے سے دھرنا ریلی اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی اگر الیکشن کمیشن ارکان نے استعفے دے دیئے تو پھر 4 اکتوبر کے دھرنا پروگرام کو ایک عوامی جلسہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے نہیں دینے دے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں