عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

قیمتیں 38ڈالر فی بیرل تک نیچے گرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر 50 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچیں

اتوار 30 اگست 2015 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری‘ قیمتیں 38ڈالر فی بیرل تک نیچے گرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر 50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آئل کمپنیوں و اوپیک کے ممبر ممالک کی صارفین سے آنکھ مچولی جاری ہے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل برطانوی مارکیٹ میں 38 ڈالر فی بیرل تک گرنے والی خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر چڑھنا شروع ہو گئی ہیں جو اس وقت 45 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی (برینٹ) مارکیٹ 50ڈالر 5 سینٹ فی بیرل کے ساتھ آگے ہے۔ یوں تینوں روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 2.49 ڈالر سے لے کر 2.65 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں