اپوزیشن جماعتوں نے بھی تاجر تنظیموں کے 2سے9ستمبر تک مظاہر وں ‘ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا

اتوار 30 اگست 2015 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے بھی تاجر تنظیموں کے 2سے9ستمبر تک مظاہر وں ‘ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا ‘حکو مت سے فوری طور پر ود ہولڈ نگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انجمن تاجران کے مطابق پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف ‘(ق) لیگ ‘عوامی تحر یک اور جماعت سلامی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی ود ہولڈ نگ ٹیکس کے خلاف تاجر تنظیموں کے 2ستمبر مظاہروں سمیت دیگر احتجاج کی مکمل حمایت کر تے ہوئے احتجاج میں شر کت کی بھی بھر پور یقین دہانی کروادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں