اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہی معاشرتی ہم آہنگی کا فروغ ممکن ہے ،بلوچستان کے نوجوان با صلاحیت اور محب وطن ہیں ، ان کو مشترکہ کاوشوں کے ذریعے جد ید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری
وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کا تربیتی ورکشاپ سے خطاب شمالی پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز فیکلٹی کی تربیت کیلئے راولپنڈی میں اکیڈمی کے قیام کا اعلان
اتوار 30 اگست 2015 15:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم و نوجوانان پنجاب رانا مشہور احمد نے کہاہے کہمعاشرے میں ہم آ ہنگی کو اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہی فروغ دیا جا سکتا ہے ، بلوچستان کے نوجوان با صلاحیت اور محب وطن ہیں یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ انہیں مشترکہ کاوشوں کے ذریعے جد ید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں ۔ وہ اتوار کو یہاں بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے فیکلٹی ممبران کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کے لیے منعقدہ پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران خطاب کر رہے تھے ۔
،ورکشاپ کا اہتمام پاکستان میں سماجی علوم کی ترویج کے لیے قائم انٹریونیورسٹی کنسورشیم کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل ٹیسٹنگ سروس پاکستان اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر چےئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پرو فیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، ریکٹر کامیسٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ایس ڈاکٹر ہارون الرشید اور ورکشاپ کوآرڈنینٹر محمد مرتضی نور بھی موجود تھیں ۔
رانا مشہود احمد خان نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم ، کامسیٹس اور این ٹی ایس کی مشترکہ کاوشوں کو سرہتے ہوئے کہا کہ کامسٹیس کی وجہ سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں غیر ملکی اداروں اور جامعات سے اشتراک ممکن ہوا ہے ۔صوبائی حکومت پنجاب نے بلوچستان کے پنجاب میں زیرتعلیم طالبعلموں کیلئے خصوصی اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا تاکہ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جدید علوم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی سطح پر ایچ ای سی قائم کر چکی ہے یونیورسٹیوں اور کالج کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلئے لاہور اور ملتان میں صوبائی ایچ ای سی کے تحت ٹریننگ اکیڈمیز قائم ہو چکی ہیں صوبائی وزیر تعلیم نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کا میٹس کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب راولپنڈی میں شمالی پنجاب کی جامعات اور کالجز کی فیکلٹی کی تربیت کیلئے ٹریننگ اکیڈمی قائم کریگی ۔اس موقع پر پنجاب ایچ ای سی ،کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین یونیورسیٹز اور کالج اسٹاف کی تربیت کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان