حکومت رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 57 ارب 38 کروڑ روپے جاری کر سکی ،جاری کی گئی رقم 700 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا صرف 8.2 فیصد بنتا ہے ‘ 22 وزارتوں و محکموں کو ایک روپے کابھی ترقیاتی فنڈ نہیں جاری کیا جا سکا

اتوار 30 اگست 2015 18:44

حکومت رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 57 ارب 38 کروڑ روپے جاری کر سکی ،جاری کی گئی رقم 700 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا صرف 8.2 فیصد بنتا ہے ‘ 22 وزارتوں و محکموں کو ایک روپے کابھی ترقیاتی فنڈ نہیں جاری کیا جا سکا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء)حکومت رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 57 ارب 38 کروڑ روپے جاری کر سکی جو کہ 700 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا صرف 8.2 فیصد بنتا ہے ‘ 22 وزارتوں و محکموں کو ایک روپے کا بھی ترقیاتی فنڈ نہیں جاری کیا جا سکا۔ وفاقی وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2015ء سے اب تک 23 وفاقی وزارتوں و محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 57 ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں پاکستان ریلویز کو 41 ارب روپے کے منظور شدہ سالانہ ترقیاتی فنڈز کے مقابلے میں 6 ارب 50 کروڑ روپے ‘ پاکستان جوہری توانائی کمیشن کو 30 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں منظور شدہ ترقیاتی فنڈز کے مقابلے میں 3 ارب روپے ‘ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو بجٹ میں منظور شدہ 13 ارب 68 کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام20 کروڑ 76 لاکھ روپے ‘ وزارت داخلہ کو 8 ارب 30 کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی فنڈ کے مقابلے میں ایک ارب 56 کروڑ روپے ‘ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی فنڈ کے مقابلے میں 8 کروڑ 76 لاکھ روپے ‘ وزارت ماحولیات کو صرف 17 لاکھ 20 ہزار روپے ‘ ریونیو ڈویژن (ایف بی آر) کو 5 کروڑ 76 لاکھ 2 ہزار روپے ‘ این ایچ اے کو بجٹ میں منظور شدہ 159 ارب 60 کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی فنڈز کے مقابلے میں سب سے زیادہ یعنی 11 ارب 60 کروڑ روپے ‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 20 ارب 50 کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی فنڈز کے مقابلے میں 4 ارب روپے ‘ ایرا کو 80 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ رقم بجٹ 2015-16ء میں منظور کردہ 700 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا 8.2 فیصد بنتی ہے جو کہ اصولی طور پر نصف کم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں