اسلام آباد، راولپنڈی سمیت با لائی علا قو ں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

پیر 31 اگست 2015 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو روز میں کشمیر اور ہزارہ ڈویژ ن میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژ ن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزریکارڈ کی گئی بارش: سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 33 ملی میٹرجبکہ مالم جبہ 25، چکوال18، منگلا، جہلم 17، کوہاٹ16، رسالپور15، گڑھی دوپٹہ 14، پٹن13،مری11، مندی بہاوالدین10،بھکر09،چراٹ،اسلام ا?باد (زیرو پوائنٹ06، سید پور04، بوکرہ02)، سیالکوٹ05، دورش، دیر، پاراچنار، پشاور03، بالاکوٹ، میرکھانی، مظفرآباد، راولاکوٹ 02، راولپنڈی (چکلالہ 02، شمس آباد01)، ہنزہ، لوئر دیر، نورپورتھل، سیدوشریف، گلگت 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی 42، اوکاڑہ، رحیم یار خان، روہڑی، سکھر اور بھکر 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں